پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے تازہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور حال ہی میں شرم الشیخ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ بار میں وکلا کنونشن کا تنازعہ جنرل سیکرٹری نے عدالت کے باہر کنونشن کا اعلان کر دیا

بیان کے مطابق ایسے حملے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور جارحانہ اقدامات کو روکنے کے لیے فوری قدم اٹھائے جائیں، اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

پاکستان نے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق ہو اور القدس شریف اس کا دارالحکومت ہو۔

2 thoughts on “پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!