سندھ پولیس گیمز 2025 کا شاندار اختتام، بہترین کھلاڑیوں میں میڈلز اور شیلڈز کی تقسیم

کراچی میں سندھ پولیس گیمز 2025 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن جنوبی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار تھے، جن کے پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، شہداء سندھ پولیس کی یادگار پر دعا اور فاتحہ خوانی سے ہوا۔

پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل

تقریب میں آئی جی سندھ سمیت پولیس کے تمام رینجز کے اعلیٰ افسران اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ 12 سال بعد سندھ پولیس گیمز کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور اب یہ ایونٹ ہر سال منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے 217 خواتین کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔

وزیر داخلہ کے مطابق کراچی رینج نے پہلی، ایس ایس یو نے دوسری اور ٹیلی کام پولیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس میں اسپورٹس کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اسپورٹس کوٹے پر بھرتیوں کی سمری جلد ارسال کی جائے گی، جو ون ونڈو سسٹم کے تحت مکمل ہوگی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ کراچی میں امن ہوگا تو کاروبار ترقی کرے گا، اور سندھ پولیس شہر کی سیکیورٹی بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کامیاب ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گیمز کے کامیاب انعقاد کا سہرا آئی جی سندھ اور چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کو جاتا ہے۔

وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کھیل جسم و ذہن کو توانا رکھتے ہیں اور پولیسنگ جیسے چیلنجنگ شعبے کو ہر سال ایسے مقابلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اعلان کیا کہ سندھ پولیس گیمز اب باقاعدگی سے ہر سال کرائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اور جرائم کے خلاف آپریشن تسلسل سے جاری رہیں گے۔

تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا گیا، جبکہ شاندار آتش بازی نے ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔

WhatsApp Image 2025 11 23 at 9.20.10 AM 1 WhatsApp Image 2025 11 23 at 9.20.10 AM 2 WhatsApp Image 2025 11 23 at 9.20.11 AM WhatsApp Image 2025 11 23 at 9.20.11 AM 1 WhatsApp Image 2025 11 23 at 9.20.11 AM 2

71 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!