بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج دہشت گرد ہلاک سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں ریجن میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 فتنہ الخوارج دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا جعلی دستاویزات پر کارروائی مسافر آف لوڈ

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدگان متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور بے گناہ شہریوں و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ میں بھی شریک تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کامیاب کارروائی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مضبوط اور مربوط تعاون کی عکاس ہے۔ انٹیلیجنس پر مبنی آپریشنز سے علاقے میں خوارج کی نقل و حرکت محدود کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پاک فوج نے مزید کہا کہ کلیئرنس آپریشن جاری ہیں تاکہ علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے "عزمِ استحکام” وژن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج دہشت گرد ہلاک سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!