کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا جعلی دستاویزات پر کارروائی مسافر آف لوڈ

کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ویزا حاصل کرنے والے ایک مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا۔ گرفتار ملزم محمد آصف بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔
کورنگی میں پولیس کا ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن گھروں کی تلاشی اور متعدد افراد کی بایومیٹرک تصدیق

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے لیے ویزا لگا ہوا تھا، جبکہ ملزم نے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا جو جعلی نکلا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن کا دورہ نہیں کیا اور یہ جعلی لائسنس ایجنٹ سے 1 لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کی نشاندہی کی بنیاد پر ایجنٹ کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا جعلی دستاویزات پر کارروائی مسافر آف لوڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!