کراچی میں ایس آئی یو/سی آئی اے کی کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، ساتھی فرار

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم کو سائٹ اے کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔
اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں 56 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزم کے دیگر ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے ابتدائی تفتیش میں لوٹ مار اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ایس آئی یو/سی آئی اے کی کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!