خیبرپختونخوا میں فتنۃ الخوارج کے خلاف بڑی کارروائیاں خطرناک کمانڈرز سمیت 27 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں پولیس، سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کو بھرپور شکست دی گئی، جب کہ تمام آپریشنز کے دوران سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے اور مقامی آبادی نے بھی بھرپور تعاون کیا۔ کارروائیوں میں ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا، جب کہ مقامی کمانڈ اسٹرکچر کو کاری ضرب لگاتے ہوئے کئی اہم کمانڈر ہلاک کردیے گئے۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک

شیری خیل اور پکہ پہاڑ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر لکی پولیس، سی ٹی ڈی بنوں اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا، جب کہ ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک ہونے والے 7 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ دشوار گزار پہاڑی علاقے کے باعث 3 لاشیں تاحال نہیں نکالی جا سکیں۔

ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں خطرناک خوارج کمانڈر نیاز علی عرف اکاشا اور عبداللہ عرف شپونکوئی شامل ہیں جو پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو طویل عرصے سے انتہائی مطلوب تھے۔

نصر خیل میں بھی لکی پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ اہل علاقہ نے اپنے محافظوں پر اعتماد کرتے ہوئے فتنۂ خوارج کے خلاف ہتھیار اٹھالیے۔

بنوں کے علاقے ہوید میں پولیس اور امن کمیٹیوں کی دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی جس کے بعد دہشت گرد علاقے سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کامیابی ہے۔

ڈومیل میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے پولیس اے پی سی پر فائرنگ کی جس پر جوانوں نے بھرپور مقابلہ کیا۔ امدادی فورسز کے پہنچنے کے بعد 8 گھنٹے طویل آپریشن میں 6 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ کارروائی میں بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر رسول عرف کمانڈر اَریانہ اپنے ساتھیوں سمیت جہنم واصل ہوا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں ریجن پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائیوں پر خصوصی شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین کو فتنے سے پاک کیا جائے گا، دہشت گردوں کا ان کی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا، اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا:
پولیس کے مطابق آبشار چوک میں گھی کے ڈبے میں نصب 10 کلو وزنی بم کو بروقت ناکارہ بنا دیا گیا۔ ڈی آئی جی سجاد خان نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی بروقت کارروائی نے شہر کو بڑے سانحے سے محفوظ بنا دیا۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!