کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکرٹری سندھ اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز میں سابق وزیر اعلیٰ آفتاب شعبان میرانی اور سابق وزیر لعل بخش بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔
کراچی: کلاکوٹ میں اندھے قتل کا معمہ 12 گھنٹوں میں حل، مرکزی ملزم گرفتار
وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ کابینہ کے اجلاس ہر 15 دن بعد منعقد ہوں گے جبکہ اگلا اجلاس منگل، 2 دسمبر 2025ء کو ہوگا۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ایجنڈا آئٹمز اجلاس سے پہلے منظوری کے لیے ارسال کریں۔
ترجمان کے مطابق آج کے اجلاس میں 57 نکات پر غور و فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری بھی دے دی۔
اہم فیصلوں میں شامل ہیں:
-
غلام مصطفیٰ پھل کو چیئرمین سول سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی تعیناتی برقرار رکھنے کی منظوری۔
-
حیدرآباد میں ایڈیشنل اسپیشل اینٹی کرپشن کورٹ قائم کرنے کی منظوری، جس کا کنویکشن ریٹ 2023ء میں 7 فیصد سے بڑھ کر 2025ء میں 14 فیصد ہو گیا۔
-
ایم اے جناح روڈ پر حبیب انشورنس / ایچ بی ایل ہیریٹیج بلڈنگ کو آئی ٹی ٹاور بنانے کے لیے خریدنے کی منظوری۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ: عبدالرشید چنا
