یوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر پیرس اولمپکس ہاکی کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویب ڈیسک،

پاکستان ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس کوالیفائنگ کیلئے تیسری پوزیشن کے میچ میں کامیابی کا سنہری موقع گنوادیا، نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے کوارٹر تک 1-2 کی برتری حاصل کرنے کے باوجود میچ 2-3 سے ہار گیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے تیسرے ہاف تک 1-2 کی برتری حاصل کی تاہم چوتھے ہاف میں کیویز نے شاندار کھیل پیش کیا اور مزید دو گول کرکے میچ 2 کے مقابلے میں 3 گول سے جیت کر پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کو پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ جیتنا انتہائی ضروری تھا، گرین شرٹس کی جانب سے دونوں گول ابو بکر نے کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!