کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر ایس ایچ او تیموریہ نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے چار کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور ان کے کھلے ہوئے پرزے برآمد کیے گئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی؛ خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والے 3 مسافر آف لوڈ
گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی:
-
محمد عتیق ولد عبدالمجید
-
حماد ولد محمد عتیق
-
محمد نوید ولد محمد اختر
-
عبدالقدیر ولد مستری اللہ ڈیوایا
برآمدگی میں شامل ہیں:
-
موٹرسائیکل نمبر KGE-4160، سپر پاور 70، تھانہ صدر
-
موٹرسائیکل نمبر KQB-7386، یونین اسٹار 70، تھانہ تیموریہ
-
موٹرسائیکل نمبر KIF-4841، سپر پاور 70، تھانہ تیموریہ
-
موٹرسائیکل نمبر KDP-6982، سپر اسٹار 70
-
موٹرسائیکل نمبر RIU-7870، یاماہا 100
-
چار عدد چیچس، چار عدد انجن، اور دیگر کھلے ہوئے پرزے جیسے ہینڈل، جمپ، سائیلنسر وغیرہ
ملزمان کے خلاف درج مقدمات:
-
مقدمہ نمبر 285/25، دفعہ 381-A بابت موٹر سائیکل KGE-4160، تھانہ صدر
-
مقدمہ نمبر 850/25، دفعہ 392/397/34 بابت سرقہ بالجبر موٹر سائیکل KQB-7386، تھانہ تیموریہ
-
مقدمہ نمبر 880/25، دفعہ 381-A بابت چوری موٹر سائیکل KIF-4841، تھانہ تیموریہ
-
مقدمہ نمبر 881/25، دفعہ 411، برائے مزید تفتیش و برآمدگی
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ تمام ملزمان اور برآمدگی شعبہ تفتیش و AVLC کے حوالے کر دی گئی ہے۔

