لاہور، 18 نومبر 2025: گیارھویں وائس ایڈمرل ایچ ایم ایس چوہدری امیچرز گالف کپ 2025 کی میڈیا بریفنگ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ بریفنگ میں کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے میڈیا کو 20 تا 23 نومبر 2025ء تک ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں ہونے والے گالف کپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
کراچی میں نیول میڈیسن سیمینار 2025 کا افتتاح؛ علاقائی بحری طبی تعاون کی راہیں ہموار
میڈیا سے خطاب میں ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کہا کہ پاکستان نیوی کھیلوں کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گالف کپ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور 2011 سے لاہور میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام منعقدہ گالف چیمپئن شپ اس کی واضح مثال ہیں۔ گزشتہ سالوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اور اس سال بھی سنسنی خیز مقابلے متوقع ہیں۔
گالف کپ میں کھلاڑیوں کے لیے تین اہم کیٹیگریز رکھی گئی ہیں: امیچورز، سینیئرز اور لیڈیز۔
-
امیچورز کیٹیگری میں ہینڈی کیپ 10 یا اس سے کم والے کھلاڑی حصہ لیں گے، جن کا کھیل روزانہ 18 ہولز پر مشتمل ہوگا، اور تین دنوں میں مجموعی طور پر 54 ہولز مکمل ہوں گے۔
-
لیڈیز کیٹیگری میں ہینڈی کیپ 24 یا اس سے کم والی گالفرز حصہ لیں گی، جن کا مقابلہ 18 ہولز پر ہوگا۔
-
سینئر امیچورز کیٹیگری میں ہینڈی کیپ 12 یا اس سے کم والے کھلاڑی دو روزہ مقابلے میں 36 ہولز کھیلیں گے۔
ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے امید ظاہر کی کہ اس سال بھی کھلاڑی بہترین کھیل پیش کریں گے اور شائقین گالف کے لیے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
