کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیول آرٹ گیلری کا دورہ کیا، جہاں دعوتِ ہادیہ کے کُمَیل یونس اور ریڈیئنٹ آرٹس کے اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ربن کاٹ کر مصوری نمائش ’’لائٹ اپون لائٹ‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کا انعقاد الفیہ عباس علی نے کیا تھا۔ نمائش کا اہتمام دائودی بوہرہ آرٹس کی جانب سے کیا گیا۔
شاہ لطیف پولیس کی بڑی کارروائی؛ خاتون سمیت 4 منشیات فروش گرفتار، آئس اور رقم برآمد
نمائش میں مجموعی طور پر 19 کارنرز پر فن پاروں کی نمائش کی گئی، جنہیں وزیراعلیٰ سندھ نے تفصیلی طور پر دیکھا۔ انہوں نے آرٹسٹوں کی تخلیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ معاشرے کی خوبصورتی اور اظہار کا بہترین ذریعہ ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نمائش سے بے حد محظوظ ہوئے اور آرٹسٹوں کو بھرپور داد پیش کی۔
