لاہور: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میڈیا جان بوجھ کر ان اور صبا قمر کے درمیان مقابلے یا دشمنی کا تاثر پیدا کرتا ہے، حالانکہ حقیقت میں ایسا کوئی معاملہ موجود نہیں۔ وہ دونوں ایک دوسرے کی صلاحیتوں کا احترام کرتی ہیں۔
سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی منظوری، پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا
ماہرہ خان نے یہ گفتگو معروف شو ’گپ شپ وِد واسع چوہدری‘ میں شرکت کے دوران کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، تعلقات اور انڈسٹری سے متعلق کھل کر سوالات کے جواب دیے۔
فواد خان سے پہلی ملاقات
ڈرامہ ہمسفر کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ فواد خان اس وقت بھی کم گو تھے اور آج بھی ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ فواد خان کا رویہ بدل گیا یا وہ مغرور ہیں۔ ماہرہ کے مطابق فواد خان ہمیشہ سے خاموش مزاج اور پروفیشنل رہے ہیں۔
صبا قمر کے ساتھ تعلقات پر وضاحت
ماہرہ خان نے کہا کہ میڈیا دو کامیاب خواتین کو آمنے سامنے لا کر غیر ضروری مسابقت پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ:
“میں صبا قمر کی بہت عزت کرتی ہوں، وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں۔ ہمارے درمیان کوئی رقابت نہیں۔”
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں انہیں صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو یہ یقیناً ایک خوشگوار اور کامیاب تجربہ ہوگا۔
واضح رہے کہ 2019 میں بھی دونوں اداکاراؤں کے درمیان کشیدگی کی افواہیں گردش میں رہی تھیں، جن کی صبا قمر نے اس وقت ہی تردید کر دی تھی۔ اب ماہرہ خان نے بھی اسی تاثر کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
