سندھ کے وزراء کا کینٹ اسٹیشن اور شالیمار ایکسپریس کا دورہ، جدید سہولیات پر اظہارِ اطمینان

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ذوالفقار علی شاہ نے کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں وفاقی سیکریٹری ریلوے نے صوبائی وزراء کو اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور شالیمار ایکسپریس میں شامل کی جانے والی جدید سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار—اسلحہ، گٹکا ماوا اور نقدی برآمد

وزراء نے سندھ حکومت کے تعاون سے کینٹ اسٹیشن کی جدید بنیادوں پر بحالی اور شالیمار ایکسپریس میں مسافروں کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی کو سراہا۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کینٹ اسٹیشن پر جدید سہولیات کی فراہمی سے مسافروں کی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے وفاق کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

وزیر ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ وزارتِ ریلوے جلد سندھ حکومت کے تعاون سے سکھر سے روہڑی تک لوکل ٹرین کا آغاز کرے گی، جب کہ وفاقی سیکریٹری ریلوے نے جلد روہڑی جنکشن کی اپ گریڈیشن کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ صوبائی وزراء نے شالیمار ایکسپریس کے ڈائننگ روم، اکنامی اور وی آئی پی کلاس کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ کے وزراء کا کینٹ اسٹیشن اور شالیمار ایکسپریس کا دورہ، جدید سہولیات پر اظہارِ اطمینان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!