گوادر میں شہریوں کے لیے تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے مقصد سے جدید عوامی پارک کا شاندار افتتاح کردیا گیا، جس نے علاقے میں ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں جی او سی اور ڈپٹی کمشنر گوادر نے خصوصی شرکت کی، جن کی آمد پر شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی دیکھنے میں آئی۔
رینجرز کی کارروائی، ملیر سے بھتہ خوری میں ملوث قاسم عرف قاسو گرفتار
تقریب میں جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل، ایس ایس پی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ شرکا کو منصوبے کی اہمیت، شہری ترقی میں اس کے کردار اور مستقبل کے شہری انفراسٹرکچر سے متعلق حکومتی وژن پر بریفنگ دی گئی۔
حکام کے مطابق ڈیجیٹل نظم و نسق اور شہری ترقی کے نئے وژن کے تحت گوادر کو سرسبز، جدید اور بین الاقوامی معیار کے ساحلی شہر کے طور پر ڈھالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ جدید عوامی پارک نہ صرف شہریوں کے لیے بہترین تفریحی ماحول فراہم کرے گا بلکہ شہر کے انفراسٹرکچر اور ساحلی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ کرے گا۔
اس منصوبے کو شہریوں کے معیارِ زندگی بہتر بنانے اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
