کراچی میں جدید ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم فعال — جعلی نمبر پلیٹس، کالے شیشے اور چوری کی گاڑیاں لمحوں میں پکڑی جائیں گی: ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں جدید ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم کے فعال ہونے سے جعلی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں والی گاڑیاں اور دیگر خلاف ورزیاں فوراً پکڑی جائیں گی۔ ان کے مطابق نیا سسٹم نہ صرف حقیقی نمبر پلیٹ کا ڈیٹا چیک کرتا ہے بلکہ جعلی یا غلط لگائی گئی نمبر پلیٹ کو بھی لمحوں میں ٹریس کر لیتا ہے۔

بھارتی دفاعی صنعت پر شدید تنقید — جنرل انیل چوہان کا معاہدے وقت پر پورے نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں ایک گاڑی کو روکا گیا جس کی نمبر پلیٹ ویگو کی جگہ ایف ایکس گاڑی کی نکلی، اور چونکہ ایکسائز ریکارڈ سے میچ نہیں ہوا، گاڑی فوراً پکڑی گئی۔

پیر محمد شاہ کے مطابق جدید سیف سٹی کیمرے شہر کے بڑے چوراہوں پر نصب کیے جائیں گے، جو گاڑی کی گزرگاہ، نمبر پلیٹ اور ڈیٹا فوری ظاہر کریں گے، اور مشکوک گاڑیاں خودکار طور پر ٹریس ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام سے اسٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ کراچی کو کم از کم 24 ہزار کیمروں کی ضرورت ہے۔ ‘‘جب یہ سسٹم مکمل طور پر کامیاب ہوگا تو عوام بھی اسے سراہیں گے اور حکومت مزید سرمایہ کاری کرے گی۔’’

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹریفک پوائنٹس پر مینوئل کیمرے نصب تھے جو آئی پی بیسڈ نہیں تھے، لیکن جدید ٹیکنالوجی کے آنے سے چوری اور چھینی گئی گاڑیاں بھی باآسانی برآمد کی جاسکیں گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں جدید ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم فعال — جعلی نمبر پلیٹس، کالے شیشے اور چوری کی گاڑیاں لمحوں میں پکڑی جائیں گی: ڈی آئی جی ٹریفک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!