بھارتی دفاعی صنعت پر شدید تنقید — جنرل انیل چوہان کا معاہدے وقت پر پورے نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے دفاعی شعبے کی ناقص کارکردگی اور معاہدوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد ظاہر کیا ہے۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بیان — “اللہ کے حکم سے اپنے فرائض انجام دیتا ہوں، بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا”

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ دفاعی معاہدے طے کرکے انہیں وقت پر پورا نہ کرنا بھارت کی صنعتی صلاحیت پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کے مطابق مقامی دفاعی صلاحیت کے بارے میں حقائق چھپانا قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے صنعت کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منافع کمانا اپنی جگہ، مگر دفاعی صنعت سے قومیت اور حب الوطنی کی بھی توقع کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعی اصلاحات یکطرفہ عمل نہیں ہوسکتیں، اور صنعت کو اپنی اصل صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔

جنرل چوہان نے مزید کہا کہ بہت سی کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کی مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ نہ صرف مقامی مواد کم ہوتا ہے بلکہ ان مصنوعات کی قیمتیں بھی بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “بھارتی دفاعی صنعت پر شدید تنقید — جنرل انیل چوہان کا معاہدے وقت پر پورے نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!