پبلک اسکول نارتھ کراچی میں تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب — پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم

کراچی (15 نومبر 2025) — پبلک اسکول نارتھ کراچی، ناگن چورنگی میں نویں اور دسویں جماعت کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں طلبہ و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی رینجرز نے بس سے 4 ملزمان گرفتار 47 ہزار سے زائد غیر کسٹم سگریٹ برآمد

تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن جنید احمد تھے، جبکہ ڈپٹی کمشنر و چیئرمین پبلک اسکول اینڈ کالج ضلع وسطی طحہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر پبلک اسکول ڈاکٹر سائرہ خان، پرنسپل اسماء کوثر، اساتذہ اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

نویں اور دسویں جماعت میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو اس موقع پر سرٹیفکیٹس اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ تقریب میں بچوں نے اپنی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ والدین نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی جنید احمد نے کہا کہ "بچے ہمارا مستقبل ہیں، اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہمارے طلبہ تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔” انہوں نے تمام کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور اسکول انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و چیئرمین پبلک اسکول طحہ سلیم نے کہا کہ "تعلیم ہماری اصل طاقت ہے، یہی شعور دیتی ہے اور اسی سے ایک بہتر معاشرہ وجود میں آتا ہے۔” انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔

آخر میں مہمان خصوصی جنید احمد اور ڈی سی طحہ سلیم نے کامیاب طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن کی خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اسکول انتظامیہ کو ایک شاندار تقریب کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

WhatsApp Image 2025 11 15 at 6.34.15 PM WhatsApp Image 2025 11 15 at 6.34.16 PM WhatsApp Image 2025 11 15 at 6.34.16 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 15 at 6.34.17 PM WhatsApp Image 2025 11 15 at 6.34.17 PM 1

70 / 100 SEO Score

One thought on “پبلک اسکول نارتھ کراچی میں تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب — پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!