کراچی کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے 400 سے زائد طلبہ و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔
صدر کی منظوری کے بعد آرمی ایئر فورس اور نیوی کے ترمیمی بلز 2025 آئین کا حصہ بن گئے
دورے کے دوران شرکاء کو رینجرز کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ معلوماتی نشست میں رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے کیے۔
بعد ازاں شرکاء نے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سنٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کہا کہ پاکستانی نوجوان باصلاحیت ہیں اور ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو امن کے قیام اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔
ڈی جی رینجرز نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے اور انہیں کراچی میں امن و امان کے قیام میں رینجرز کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔
طلبہ و طالبات نے کراچی میں امن قائم رکھنے کے لیے رینجرز کی خدمات کو سراہا اور منعقد کی گئی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔
