کراچی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال شہر میں پانی کی فراہمی بحال

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کر دی ہے، جس کے بعد شہر بھر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع ہو گئی ہے۔
کراچی کی خواتین کے لیے خوشخبری پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز

ترجمان نے بتایا کہ تھری پمپ ہاؤس کی بجلی کی 36 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آج صبح 8 بج کر 35 منٹ پر بحال کی گئی۔ یہ بجلی کی معطلی 13 نومبر بروز جمعرات کو کیبل فالٹ کے باعث ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں دو پمپس بند ہو گئے اور شہر کو تقریباً 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کے عملے کی فوری کارروائی کے بعد شہریوں کو پانی کی فراہمی دوبارہ بحال کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس سے عوامی سہولت میں واضح بہتری آئی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال شہر میں پانی کی فراہمی بحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!