پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور تاجک وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی تعارفی میٹنگ کرائم کنٹرول اور عوامی خدمت پر زور
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں طرف موجودہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، خاص طور پر تربیت، انسداد دہشت گردی اور علاقائی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
تاجک وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے علاقائی خوشحالی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تاجکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔
