آفاق احمد کا 27ویں آئینی ترمیم پر سخت تنقیدی ردعمل، اسے جمہوریت کا قتل قرار دے دیا

کراچی: چیئرمین آفاق احمد نے گزشتہ رات کے اجتماع سے خطاب میں 27ویں آئینی ترمیم کو ملک کی اشرافیہ کی جانب سے جمہوریت کو دفن کر کے بادشاہت قائم کرنے کی کوشش قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیے

آفاق احمد نے کہا کہ یہ ترمیم آئین کے آرٹیکل 1 اور 25 کی صریح خلاف ورزی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے ہر شہری کو برابر حقوق اور قانون کی پابندی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی، خودمختاری اور غیر جانبداری کو محدود کیا گیا۔

چیئرمین نے استثنیٰ کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں قومی مجرم قرار دیا اور خبردار کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں عوامی احتساب سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان اعتماد و احترام کا رشتہ استثنیٰ کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، جسے واپس کرنے سے افواج کی عزت و وقار میں اضافہ ہوگا۔

آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ کے ووٹوں کے بغیر 27ویں ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت حاصل کرنا ناممکن تھا، مگر سندھ کے شہری علاقوں کے مفادات کی نظر انداز کرتے ہوئے استثنیٰ کی حمایت کی گئی، جس سے متحدہ عوام کی بجائے آمریت اور کرپٹ سیاسی حلقوں کے ساتھ کھڑی نظر آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ سمجھتی ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے معاشی حب کراچی کی مقامی حکومت کو بااختیار اور میئر کے ماتحت مضبوط بنانا ہوگا، اور NFC اور PFC کو آئینی تحفظ دے کر اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “آفاق احمد کا 27ویں آئینی ترمیم پر سخت تنقیدی ردعمل، اسے جمہوریت کا قتل قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!