کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے گینگ کا اہم کارندہ گرفتار، 1.5 کروڑ روپے برآمد

کراچی — وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے اہم کارندے احمد رضا کو آدم جی نگر سے گرفتار کر لیا۔

وانا: سیکیورٹی فورسز کا بروقت اور کامیاب آپریشن، کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام خوارج ہلاک

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات پر عمل میں آئی اور گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے۔ ساتھ ہی ملزم کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

ملزم برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا، جس پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری رکھے ہوئے ہے۔

کلیدی لفظ (Keyword): حوالہ ہنڈی

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے گینگ کا اہم کارندہ گرفتار، 1.5 کروڑ روپے برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!