وانا: سیکیورٹی فورسز کا بروقت اور کامیاب آپریشن، کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام خوارج ہلاک

وانا — سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر خواجہ سراؤں کا احتجاج، پولیس اور نجی چینل کی رپورٹر پر تشدد اور چوری کے الزامات
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور سمیت کل پانچ خوارج جہنم واصل کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے بعد کالج کی عمارت کو بارودی سرنگوں سے کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ خوش قسمتی سے کسی کیڈٹ یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

حملے کے وقت کالج میں تقریباً 650 افراد موجود تھے جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے طلبہ کی جانوں کی حفاظت کے لیے نہایت حکمتِ عملی اور احتیاط کے ساتھ کارروائی کی۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ روز کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکہ کیا، جس سے گیٹ مکمل طور پر تباہ جبکہ قریبی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وانا: سیکیورٹی فورسز کا بروقت اور کامیاب آپریشن، کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام خوارج ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!