کراچی — پریس کلب کے سامنے خواجہ سراؤں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کورنگی تھانے کی پولیس نے ایک نجی چینل کی خاتون رپورٹر کے ساتھ مل کر ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔
نوشہروفیروز میں پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار شہید — آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت
خواجہ سراؤں کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا، گھر میں نقدی اور قیمتی سامان چوری کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی چینل کی رپورٹر نے پولیس کی سرپرستی میں ہم پر بدترین تشدد کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی کورنگی واقعے کی شفاف انکوائری کرائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔