نوشہروفیروز میں پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار شہید — آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت

نوشہروفیروز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ضلع نوشہروفیروز کا دورہ کیا اور پولیس چوکی پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام، کیڈٹس اور اساتذہ کے حوصلے بلند، پاک فوج نے قوم کے معماروں کو محفوظ بنا دیا

نمازِ جنازہ پولیس لائن نوشہروفیروز میں ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہروفیروز، ڈی آئی جی ایس بی اے، ایس ایس پی نوشہروفیروز سمیت دیگر اعلیٰ افسران، پولیس اہلکاروں، شہداء کے ورثاء، شہریوں اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین راجپر اور کانسٹیبل سعید سولنگی پولیس چوکی ٹیل شاخ پر ڈیوٹی کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔

شہداء کو پولیس اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ "پولیس کے بہادر جوان امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔”

66 / 100 SEO Score

One thought on “نوشہروفیروز میں پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار شہید — آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!