تھانہ تیموریہ پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ تیموریہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ سچل کی حدود میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا رات گئے کومبنگ آپریشن، 11 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امجد علی عرف بھایا ولد غلام نبی اور صادق عرف بلو ولد جمعہ خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے 21 گرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی۔
ملزم صادق عرف بلو سے 11 گرام جبکہ امجد عرف بھایا سے 10 گرام آئس برآمد کی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق امجد علی عرف بھایا کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جو ماضی میں مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے، جن میں منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے کے کیسز شامل ہیں۔

پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 860/25 بجرم دفعہ 9(2)(i) CNS درج کر کے کیس کو مزید تحقیقات کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “تھانہ تیموریہ پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!