اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کے قریب اور مختلف شہروں میں کارروائیاں، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 209.83 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا بڑا انتظامی اقدام، شہر کو چار نئے آپریشنل زونز میں تقسیم

تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیوں کے دوران پشاور رنگ روڈ پر ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں ملزم کے قبضے سے 230 گرام وزنی 350 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

دیگر کارروائیوں میں حضرو ٹول پلازہ، اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں کارروائی کے دوران 200 کلوگرام افیون قبضے میں لی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 11 11 at 3.43.36 PM WhatsApp Image 2025 11 11 at 3.43.53 PM WhatsApp Image 2025 11 11 at 3.43.54 PM

66 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کے قریب اور مختلف شہروں میں کارروائیاں، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!