پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے پر سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور سید عطاالرحمان نے دستخط کیے۔
پاکستان گرین اینڈ ریزیلینٹ بلڈنگ کانفرنس 2025 — پائیدار اور ماحول دوست تعمیرات کی جانب اہم پیش رفت
تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، اور ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین سمیت دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور سید عطاالرحمان نے سعودی حکومت کی جانب سے روایتی مہمان نوازی اور بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
“گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔”
انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2026 کا حج مزید بہتر انتظامات، جدید سہولیات اور مؤثر نظام کے ساتھ ایک مثالی حج ثابت ہوگا۔
ذرائع کے مطابق معاہدے میں رہائش، ٹرانسپورٹ، کھانے پینے، طبی امداد، اور عازمین کی رہنمائی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جبکہ ڈیجیٹل حج سسٹم اور اسمارٹ کارڈ سروسز کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کوٹہ، پروازوں کے شیڈول، اور مشاعر مقدسہ میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق مزید تفصیلات آئندہ ہفتوں میں حتمی شکل دی جائیں گی۔
