افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں، تربیتی مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے

افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں، تربیتی مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے

تشکُّر نیوز ویب ڈیسک

افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے۔

افغانستان کے علاقے کنڑ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے مدرسے کی دستاربندی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیر کی موجودگی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

دستار بندی کی تقریب میں متعدد افغان رہنماؤں بھی نے شرکت کی۔ترجمان افغان طالبان کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے نہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرتی ہے جس کا افغان حکام کوبخوبی علم ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کی پاکستان کےخلاف دہشتگرد کارروائیوں کی بنیادی وجہ افغان طالبان کا انہیں محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!