موچکو پولیس کی بڑی کارروائی، 22 ویلر ٹرالر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 4 اسمگلر گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ضلع کیماڑی کی موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے چار اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر کی گئی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیر قانونی و خطرناک عمارتوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، 1622 عمارتیں مسمار

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احسان اللہ، شاھد ابراھیم، عرفان علی ذور اور برادی ملاح کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان بلوچستان سے 22 ویلر ٹرالر کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی 11 کلو سے زائد منشیات کراچی اسمگل کر رہے تھے۔

کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی نگرانی میں چوکی انچارج مشرف کالونی سب انسپکٹر محمد علی اور ٹیم نے انجام دی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 7200 گرام آئس، 2600 گرام ویڈ اور 1640 گرام چرس برآمد کی گئی۔

منشیات مشرف کالونی 500 کوارٹر کے قریب ٹرالر سے دیگر گاڑیوں میں منتقل کی جا رہی تھی جب پولیس نے چھاپہ مارا۔
موقع سے 22 ویلر ٹرالر، رکشہ اور موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لیے گئے جن کے ذریعے منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچائی جانی تھی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “موچکو پولیس کی بڑی کارروائی، 22 ویلر ٹرالر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 4 اسمگلر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!