ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر اسٹیل مل سے لوہا، تانبہ اور قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی شیر، خالد خان اور شکور عرف مکھنا اوڈ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان اسٹیل مل کے مختلف مقامات سے لوہا اور اسکریپ چوری کرتے اور بعد ازاں اسے مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گروہ کے دیگر ساتھیوں تک پہنچا جا سکے۔

