گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں پولیس نے شر گینگ کے خلاف بڑا آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 12 ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز اسی گینگ نے علاقے میں حملہ کرکے 7 افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو پہنچ گئے
ڈی ایس پی عبدالقادر کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانوں کو نذرِ آتش کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکو اپنے مارے گئے ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہوگئے جبکہ ان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔
قبل ازیں ایس ایس پی سکھر اظہر مغل نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق کارروائی میں 100 سے زائد پولیس اہلکار اور 6 بکتربند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
