کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کی زیرِ صدارت دفتر ہٰذا میں ای چالان سسٹم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ایس ایس پی ٹریفک افسران اور CPLC کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا بڑا اقدام — غیرقانونی سب لیز کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کا آغاز
اجلاس میں شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی ای چالان سے متعلق شکایات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع میں ایس پی ٹریفک افسران اور CPLC ممبران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی جو شکایات کا تکنیکی و قانونی پہلوؤں سے جائزہ لے کر منصفانہ کارروائی کو یقینی بنائے گی۔
اجلاس کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے جدید سہولت مراکز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ای چالان کے عمل کو شفاف بنایا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کو بروقت معلومات کی فراہمی کے لیے سہولت مراکز کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہری سہولت، ٹریفک نظام کی بہتری، اور قانون کی عملداری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
