کراچی (رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع سینٹرل نے غیرقانونی پورشنز اور سب لیز کے خلاف اہم اور مؤثر قدم اٹھاتے ہوئے شہریوں میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
جی ایچ کیو میں برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر گفتگو
ڈی سی آفس اور سب رجسٹرار آفس کے نمایاں مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی بلڈر، اسٹیٹ ایجنٹ یا وکیل کے بہکاوے میں نہ آئیں اور رہائشی پلاٹوں کی غیرقانونی سب لیز سے اجتناب کریں۔
بینرز پر یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جعلی سب لیز یا جعل سازی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دی جائے تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔
ترجمان ڈی سی آفس کے مطابق، یہ مہم غیرقانونی تعمیرات اور جعل سازی کے خلاف جاری مہم کا تسلسل ہے، جس کا مقصد شہریوں کو مالی نقصان اور قانونی پیچیدگیوں سے بچانا ہے۔
عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے اس اقدام کو قانون کی عملداری اور شہری تحفظ کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔