کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس سے قبل بلاول ہاؤس کراچی کے باہر میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دی۔
غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی ناگزیر، حکومت سندھ عوامی شمولیت پر یقین رکھتی ہے، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار
شازیہ مری نے کہا کہ آج کا اجلاس پارٹی کے لیے انتہائی اہم ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے مفاد کی سیاست کرتی ہے اور پارٹی قیادت عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمتِ عملی وضع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی جمہوری اور عوام دوست پالیسیوں پر گامزن ہے۔