پاور ڈویژن کا پہلی سہ ماہی میں گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف — اضافہ موسمی اور آپریشنل وجوہات کا نتیجہ قرار

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے پہلی سہ ماہی میں گردشی قرضے میں 79 ارب روپے کے اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ اضافہ موسمی اور آپریشنل عوامل کی وجہ سے ہوا۔

کراچی: ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی — دورانِ ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے والا عادی اسٹریٹ کرمنل گرفتار

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران ڈسکوز (ڈسٹری بیوشن کمپنیز) کی نااہلیوں میں 67 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم مجموعی طور پر گردشی قرضے میں اضافہ موسمی وجوہات کے باعث ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے پہلی سہ ماہی میں 79 ارب روپے اضافے کو غلط تاثر کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے، حالانکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ اضافہ 73 ارب روپے تھا۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت سرکلر ڈیٹ کے اضافے کو کنٹرول کرنے کے عزم پر قائم ہے، اور مالی سال کے اختتام پر گردشی قرضے میں 780 ارب روپے کی مجموعی کمی ریکارڈ کی گئی، جو حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گردشی قرضے میں عارضی اتار چڑھاؤ سے صارفین کے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!