عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر 10 ارب کی پیشکش کا جھوٹا الزام لگایا عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 2017 میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا جھوٹا الزام عائد کیا تھا، جس سے اُن کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔
سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے ای چالان سسٹم کے خلاف درخواست شہریوں پر بھاری جرمانوں کو چیلنج

سرکاری پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عطاء اللہ تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اُس وقت بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جو گزشتہ سات سے آٹھ سال سے عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ آج بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ عمران خان کے وکلا اب تک 120 مرتبہ مقدمے کی تاریخیں مانگ چکے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف ایک اچھی شہرت کے حامل، شفاف سیاسی کیریئر رکھنے والے عوامی رہنما ہیں، جنہوں نے ہمیشہ خدمتِ خلق کو اپنی ترجیح بنایا۔ ان کے بقول، عمران خان کے پاس نہ کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی سچ پر مبنی مؤقف۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت کی، اور جو شخص اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں کو سپورٹ کرے، وہ کبھی قوم کا رہنما نہیں بن سکتا۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے کے عادی ہیں، انہوں نے کبھی پاکستان کے سری لنکا بننے کے دعوے کیے، کبھی قومی اداروں کے خلاف مہم چلائی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مقدمے میں انصاف ضرور ملے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خود کورکمانڈر ہاؤس جانے کی ویڈیو لگائی، اور عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے آئینی ترامیم پر غور جاری ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کوئی نیا عمل نہیں، ماضی میں بھی ایسے انتخابات منعقد کیے جا چکے ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر 10 ارب کی پیشکش کا جھوٹا الزام لگایا عطاء اللہ تارڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!