پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا آغاز اسحٰق ڈار نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے نئے دور کا اعلان کردیا
میچ کے موقع پر پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی زونز قائم کر کے ہر شخص کے داخلے پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سینیتمبا قیشیلے اور لوان-ڈرے پریٹوریئس آج اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں۔ قیشیلے کو ممکنہ طور پر ڈیوالڈ بریوس کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، حسن نواز، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، لوان-ڈرے پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، میتھیو بریٹزکے (کپتان)، سینیتمبا قیشیلے، ڈونووین فریرا، جارج لنڈے، کاربن بوش، بیورن فورٹین، لنگی انگیڈی اور لیزاد ولیمز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی جبکہ ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
