اسلام آباد میں گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا آغاز اسحٰق ڈار نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے نئے دور کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک تاریخی لمحے سے گزر رہا ہے جب گوگل اور پاکستان کے درمیان قیمتی شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ وہ اسلام آباد میں گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
Tuesday, 4th November 2025

انہوں نے اس موقع کو ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کا فیصلہ کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کروم بُک کی مقامی تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز تک سستی اور جامع رسائی ممکن ہوگی، خصوصاً تعلیمی شعبے میں اس کے مثبت اثرات نمایاں ہوں گے۔

اسحٰق ڈار نے بتایا کہ اسمبلی لائن کے قیام سے روزگار کے مواقع، سپلائی چین کی مضبوطی اور ٹیکنالوجی برآمدات میں نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت گوگل اور پاکستان ملک بھر میں ایک لاکھ ڈیولپرز کی تربیت کریں گے جبکہ گیمنگ اور اسٹارٹ اَپ انڈسٹریز کے لیے خصوصی پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور گوگل مل کر مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی مقامی حل بھی تیار کریں گے، جن میں پبلک سیفٹی کے لیے اینڈرائیڈ سروسز اور ایک لاکھ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کی فراہمی شامل ہے تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کا پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنا قومی فخر کا لمحہ ہے اور یہ ملک کی ڈیجیٹل صلاحیتوں پر بین الاقوامی اعتماد کی علامت ہے۔

اسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ گوگل کی موجودگی سے پاکستان کے ڈیولپرز، اسٹارٹ اَپس اور کاروباری ماہرین کو عالمی پلیٹ فارمز سے براہِ راست رابطے اور مواقع میسر آئیں گے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اپنے خطاب میں کروم بُک اسمبلی لائن کے آغاز کو ایک انقلابی قدم قرار دیا جو ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور تعلیم کو یکجا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈیجیٹل ترقی کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ جون 2024 میں گوگل فار ایجوکیشن کے شراکت دار ٹیک ویلی، این آر ٹی سی اور آسٹریلیا کی الائیڈ کمپنی نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں کروم بُک اسمبلی پلانٹ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز ٹیک ویلی کے سربراہ کیون کیلِس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات میں پنجاب میں کروم بُک مینوفیکچرنگ فیکٹری کے قیام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد میں گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا آغاز اسحٰق ڈار نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے نئے دور کا اعلان کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!