آرٹس کونسل کراچی میں ”دی ارتھ سانگ“ نمائش، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کا افتتاح

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چوتھے روز ”The Earth Song“ کے عنوان سے ایک رنگا رنگ نمائش کا انعقاد کیفے دی آرٹ میں کیا گیا، جس کا افتتاح صوبائی وزیرِ ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک

افتتاحی تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، سندھ پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو اور سوئیڈن کی معروف مصورہ ڈومینیکا فارسٹ بھی شریک تھیں۔ نمائش میں شاہد رسام، فرخ تنویر شہاب سمیت کئی ممتاز فنکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت نے کہا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول پاکستان کا پرامن اور روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جہاں جنگ کے سائے تھے، اب وہاں رنگ، محبت اور ثقافت کی فضا قائم ہے۔
ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ احمد شاہ کی قیادت میں آرٹس کونسل فن و ثقافت کے ذریعے لوگوں کو جوڑنے کا عظیم کام انجام دے رہی ہے، گزشتہ سال فیسٹیول میں 44 ممالک شریک تھے اور اس سال امید ہے کہ 150 ممالک اس کا حصہ بنیں گے۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ فیسٹیول کا آغاز 31 اکتوبر کو ہوا، جس میں بین الاقوامی مصوروں کی شرکت سے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے دوران 9 آرٹ نمائشیں منعقد ہوں گی، جن میں 6 بین الاقوامی آرٹسٹوں کے کام شامل ہیں۔
احمد شاہ نے کہا کہ ہمیں دنیا بھر سے 3350 فلمیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 100 ایوارڈ یافتہ فلمیں فیسٹیول میں پیش کی جائیں گی۔

نمائش میں فرخ شہاب، جمال عاشقین، عمینا خان سمیت درجنوں مقامی و بین الاقوامی فنکاروں کے شاہکار فن پارے پیش کیے گئے، جن میں مصوری، تجریدی آرٹ اور ماحولیاتی تھیم پر مبنی تخلیقات شامل تھیں۔

57 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!