خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاکستان کو پائیدار توانائی کی ضرورت ہے، ایسٹن انرجی اس وژن پر کام کر رہی ہے: ناصر حسین شاہ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں شمالی وزیرستان اور ٹانک کے اضلاع میں کی گئیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا جو پاک افغان سرحد کے قریب دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت افغان شہری قاسم کے نام سے ہوئی ہے جو ماضی میں افغان بارڈر پولیس میں خدمات انجام دے چکا تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دوسری کارروائی ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کی گئی، جس میں ایک دہشت گرد اکرام الدین ہلاک ہوا۔ وہ بھی افغان شہری تھا اور پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے ایک بار پھر عبوری افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد سرگرمی کو روکا جا سکے۔

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا اور پاکستانی فورسز سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!