ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز قیمتی دھات مزید مہنگی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1115 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے میں فروخت ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4015 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 15 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 152 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 22 روپے اضافے سے 4417 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں چاندی کی فی اونس قیمت 48.90 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
