ضلع جنوبی میں شاہین فورس کی روزانہ ناکہ بندی و گشت عوامی تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے ایس ایس پی مہزور علی کے خصوصی احکامات

ایس ایس پی ضلع جنوبی مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر شاہین فورس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندی، گشت اور عوامی تحفظ کے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔
ایرانی صدر کا امریکی دھمکیوں پر دوٹوک مؤقف عمارتیں تباہ ہوں تو دوبارہ بنائیں گے اس بار زیادہ طاقت کے ساتھ

روانگی سے قبل شاہین فورس کے انچارج کی جانب سے جوانوں کو تفصیلی بریفنگ دی جاتی ہے، جس میں ایس ایس پی ضلع جنوبی کے احکامات اور موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

اس دوران جرائم کی روک تھام، عوامی تعاون کے فروغ اور بہتر پولیسنگ کے طریقہ کار سے متعلق خصوصی ہدایات بھی دی جاتی ہیں۔

شاہین فورس کے اہلکار اہم شاہراہوں، مارکیٹوں، چوراہوں، تجارتی و رہائشی علاقوں میں گشت کے دوران اپنی ذمہ داریاں نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ ان کا مقصد عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

ایس ایس پی ضلع جنوبی کی جانب سے واضح ہدایت کی گئی ہے کہ شاہین فورس عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے، اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری کارروائی کرے۔

ضلع جنوبی پولیس کے یہ مسلسل اقدامات عوامی تحفظ، جرائم میں کمی اور پرامن ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع جنوبی میں شاہین فورس کی روزانہ ناکہ بندی و گشت عوامی تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے ایس ایس پی مہزور علی کے خصوصی احکامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!