کراچی میں 5 روز کے دوران 22 ہزار 869 ای چالان سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ نہ پہننے والے سب سے آگے

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ پانچ روز کے دوران 22 ہزار 869 ای چالان جاری کیے گئے۔
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے عالمی تجارتی ٹیرف مسترد کر دیے 51 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے قرارداد منظور

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ 2737 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 812، اوور اسپیڈنگ پر 116 اور سرخ بتی کا اشارہ توڑنے پر 169 چالان جاری کیے گئے۔

اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 157، ٹنٹڈ گلاسز پر 56، نو پارکنگ پر 24، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 20، مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر 20، لین لائن کے غلط استعمال پر 15، رانگ وے پر 8 اور اوور لوڈنگ پر 11 چالان کیے گئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں کیا گیا۔

گزشتہ پانچ روز کے اعداد و شمار کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 13,366, ہیلمٹ نہ پہننے پر 4,823, دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 733, ون وے کی خلاف ورزی پر 89, تیز رفتاری پر 2,142, ریڈ لائن کراس کرنے پر 824, غلط پارکنگ پر 20, کالے شیشے پر 50, اوور لوڈنگ پر 18، اور بس کی چھت پر بیٹھنے پر 38 ای چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ای چالاننگ سسٹم مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مقصد شہریوں پر جرمانے عائد کرنا نہیں بلکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔”

دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے خبردار کیا ہے کہ بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس اپڈیٹ رکھیں، کیونکہ اب کسی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ڈی آئی جی نے واضح کیا کہ "تمام گاڑیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے، اس سے زیادہ رفتار پر اوور اسپیڈنگ ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔”

53 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں 5 روز کے دوران 22 ہزار 869 ای چالان سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ نہ پہننے والے سب سے آگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!