پاکستان نے بھارتی جاسوس پکڑ لیا گرفتار اعجاز ملاح کے سنسنی خیز انکشافات

پاکستان نے دشمن ملک کی ایک اور سازش ناکام بنا دی — سیکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے لیے کام کرنے والے اعجاز ملاح نامی جاسوس کو گرفتار کرلیا، جس نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔
Saturday, 1st November 2025

اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی خفیہ ادارے پاکستان کے خلاف مس انفارمیشن مہم چلا رہے ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت میدانِ جنگ میں شکست کو برداشت نہیں کر سکا اور اب پروپیگنڈا و جاسوسی کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق اعجاز ملاح نامی پاکستانی مچھیرا اگست 2025 میں بھارتی کوسٹ گارڈز کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ بعد ازاں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اسے رقم اور انعامات کے لالچ میں اپنے لیے بھرتی کر لیا۔

اعجاز ملاح کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ پاکستان میں آ کر نیوی، آرمی اور رینجرز کی وردیاں اور دیگر حساس اشیاء خریدے۔ سیکیورٹی اداروں نے اسے اسی دوران گرفتار کیا جب وہ یہ سامان اکٹھا کر رہا تھا۔

گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے سم کارڈز، ماچس، لائٹرز، سیگریٹ کے پیکٹ اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔

پریس کانفرنس کے دوران اعجاز ملاح کا اعترافی ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا۔
اس نے بتایا کہ وہ ٹھٹھہ کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے مچھیرا ہے۔
بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتاری کے بعد اسے کہا کہ اگر وہ ان کے لیے کام کرے تو رہائی اور مالی انعام ملے گا۔

اعجاز ملاح کے مطابق بھارتی ایجنسی نے اسے اشوک کمار نامی افسر سے رابطے میں رکھا، جسے وہ وردیوں اور اشیاء کی تصاویر بھیجتا تھا۔
اس نے اعتراف کیا کہ اکتوبر میں واپس بھارت جانے کی کوشش کے دوران پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے اسے حساس مقام کے قریب گرفتار کر لیا۔

وفاقی وزرا نے کہا کہ یہ گرفتاری بھارت کی خفیہ کارروائیوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے دشمن کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کا ایک اور چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان نے بھارتی جاسوس پکڑ لیا گرفتار اعجاز ملاح کے سنسنی خیز انکشافات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!