مواچھ گوٹھ آتشزدگی: واٹر کارپوریشن کی فوری کارروائی، فائر بریگیڈ کو ڈھائی لاکھ گیلن پانی فراہم

کراچی (تشکر نیوز) — مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے پر کراچی واٹر کارپوریشن نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کو مسلسل پانی کی فراہمی یقینی بنائی۔

کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کی سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن — شہریوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، احمد ندیم اعوان

ترجمان کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر ہائیڈرنٹس سیل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریسکیو اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں بھرپور شرکت کی۔

انچارج ہائیڈرنٹس سیل محمد صدیق تنیو فائر بریگیڈ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ سی ای او کے فوکل پرسن شہباز بشیر جائے وقوعہ پر موجود رہ کر آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق فائر بریگیڈ کو اب تک ڈھائی لاکھ (2,50,000) گیلن سے زائد پانی فراہم کیا جا چکا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ واٹر کارپوریشن کی ٹیمیں موقع پر موجود رہ کر فائر بریگیڈ کی مکمل معاونت کر رہی ہیں، اور آگ پر مکمل قابو پانے تک پانی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق، واٹر کارپوریشن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مربوط انداز میں کام جاری ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “مواچھ گوٹھ آتشزدگی: واٹر کارپوریشن کی فوری کارروائی، فائر بریگیڈ کو ڈھائی لاکھ گیلن پانی فراہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!