اے این ایف کی بڑی کارروائی: ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، 3 گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے منشیات اسمگل کرنے والے ایک منظم بین الاقوامی گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، دو اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق، مصدقہ اطلاع پر بھیڈیاں کلاں روڈ، قصور کے قریب کارروائی کی گئی، جس دوران ایک گاڑی کو روک کر دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں اور سامان سے 9 کلو گرام ہیروئن، ایک کواڈ کاپٹر ڈرون اور متعلقہ آلات برآمد کیے گئے۔

ابتدائی گرفتاریوں کے بعد اے این ایف نے بیک ٹریکنگ آپریشن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں قائم ایک غیر قانونی ڈرون اسمبلی اور مینوفیکچرنگ یونٹ "روبوٹکس” کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران وہاں سے ہیگزا کاپٹرز، کواڈ کاپٹرز، فکسڈ وِنگ ہائبرڈ وی ٹولز اور ڈرون ریموٹس سمیت متعدد جدید ڈرون سسٹمز برآمد ہوئے۔

اے این ایف ٹیم نے موقع سے کمپنی کے ہیڈ آف فنانس کو گرفتار کیا، جو ڈرونز کو بغیر لائسنس تیار کر کے منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک (DTO) کو فراہم کر رہا تھا۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ یہ ڈرونز سرحد پار منشیات پہنچانے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق، ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا رجحان تشویش ناک ہے کیونکہ اسمگلرز ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر نگرانی سے بچنے اور ہیروئن جیسی خطرناک منشیات کی ترسیل میں مصروف ہیں۔

اے این ایف نے مؤقف اختیار کیا کہ ادارہ جدید انسدادی اقدامات کے ذریعے اس امر کو یقینی بنا رہا ہے کہ ایسے زہریلے نیٹ ورکس کا خاتمہ ہو اور پاکستان کی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 10 29 at 4.10.28 PM WhatsApp Image 2025 10 29 at 4.10.28 PM 2

70 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کی بڑی کارروائی: ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، 3 گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!