اسلام آباد: پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، قومی جرگہ کی تجویز پر اتفاق

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی، سیاسی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر ضلع جنوبی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن

ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں امن و امان کے حوالے سے قومی جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کی گئی، جسے مولانا فضل الرحمان نے خیر مقدم کیا۔

پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر اتفاق ہوا۔

وفد نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر جے یو آئی سے تعاون کی درخواست بھی کی۔

پی ٹی آئی وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور شہرام ترکئی شامل تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا صلاح الدین ایوبی، جلال الدین ایڈووکیٹ اور مولانا اسجد محمود نے شرکت کی۔

ملاقات کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!