دراخشاں میں پولیس مقابلہ، دو اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخشاں پولیس نے علی الصبح راحت کراس نشاط کے مقام پر مسلح ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عاصف اور حادث کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایئرپورٹ سے آنے والی فیملیز کو لوٹنے والا گینگ گرفتار، ملزمان پولیس کیپ اور کرائے کی کار استعمال کرتے تھے

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، دو آئی فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے ساتھ اس سے قبل بخاری کمرشل کے علاقے میں بھی پولیس کا مقابلہ ہوچکا ہے، جہاں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، تاہم ان کا ایک ساتھی عثمان زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھینا اور مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!