توشہ خانہ کی نئی فہرست جاری صدر وزیراعظم نائب وزیراعظم سمیت متعدد وفاقی وزراء کو قیمتی تحائف موصول

جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر ریلویز حنیف عباسی اور وزیر بجلی اویس لغاری سمیت کئی اہم شخصیات کو مختلف قیمتی تحائف موصول ہوئے۔
خان یونس کے قریب حملہ 2 فلسطینی شہید حماس نے ایک قیدی کی باقیات حوالے کر دیں اسرائیل نے ترک فوج کی شمولیت مسترد کر دی

فہرست میں مزید شامل شخصیات میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری سینیٹ، وزیر اطلاعات عطاتارڑ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور سیکریٹری داخلہ شامل ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موصول ہونے والے تحائف میں قیمتی گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، پینٹنگز، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹس، ٹی سیٹس، رائفل، وال کلاک، باول، پین اور ڈائریاں شامل ہیں۔ تمام وصول کنندگان نے یہ تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق تحائف کی مالی تخمینہ کاری کا عمل فی الحال جاری ہے، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وہ شخصیت ہیں جنہیں اس سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ تحائف موصول ہوئے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس نئی فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام شامل نہیں کیے گئے، جب کہ گزشتہ مالی سال (جنوری تا جون 2025) کی فہرست میں غیر ملکی و ملکی شخصیات کے نام موجود تھے۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت 2002 سے جون 2025 تک کے توشہ خانہ کا ریکارڈ مرحلہ وار عوام کے لیے پبلک کرچکی ہے، جب کہ 1997 سے 2001 تک کا ریکارڈ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “توشہ خانہ کی نئی فہرست جاری صدر وزیراعظم نائب وزیراعظم سمیت متعدد وفاقی وزراء کو قیمتی تحائف موصول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!